سورة ص - آیت 33

رُدُّوهَا عَلَيَّ ۖ فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ان گھوڑوں کو میرے پاس لوٹاؤ پھر لگا جھاڑنے ان کی پنڈلیاں اور گردنیں ۔(ف 1)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

سلیمان علیہ السلام نے فرمایا ﴿رُدُّوهَا عَلَيَّ﴾ ” ان کو میرے پاس واپس لاؤ۔“ حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس گھوڑے واپس لائے گئے۔ ﴿فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ ﴾ تو سلیمان علیہ السلام نے تلوار کے ساتھ ان کی ٹانگیں اور گردنیں کاٹنا شروع کردیں۔