سورة ص - آیت 17
اصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَاذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوُودَ ذَا الْأَيْدِ ۖ إِنَّهُ أَوَّابٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جو جو باتیں یہ لوگ کہتے ہیں ان پر صبر کر اور ہمارے صاحب قوت بندہ داؤد کو یاد کر بےشک وہ رجوع کرنے والا تھا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس لئے اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا : ﴿اصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ﴾ ” یہ جو کچھ کہتے ہیں اس پر صبر کیجیے“ جس طرح آپ سے پہلے انبیاء و مرسلین نے صبر کیا۔ ان کی باتیں حق کو کوئی نقصان پہنچا سکتی ہیں نہ آپ کو۔ وہ صرف اپنے آپ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔