سورة ص - آیت 2
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي عِزَّةٍ وَشِقَاقٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
لیکن جو لوگ منکر ہیں وہ سرکشی اور مخالفت میں ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
کفار نے قرآن اور اس ہستی کا انکار کردیا جس کے ہاں قرآن نازل کیا گیا۔ اسے ان کی طرف سے ﴿ عِزَّةٍ وَشِقَاقٍ﴾ ” غرور، مخالفت“ تکبر، عدم ایمان اور ضد کا سامنا کرنا پڑا، یعنی انہوں نے اس کو رد کرنے، اس کا ابطال کرنے اور اس کو لانے والے میں جرح و قدح کرنے کے لئے اس کی مخالفت اور مخاصمت پر کمر باندھ رکھی ہے۔