سورة الصافات - آیت 177

فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنذَرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سو جس وقت وہ ان کے میدان میں اترے گا ۔ تو ڈرائے ہؤں کی صبح بری ہوگی (ف 1)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ﴾ ” جب وہ ان کے میدان میں اترے گا۔“ یعنی جب ان پر عذاب نازل ہوگا اور ان کے قریب ہوگا : ﴿فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنذَرِينَ ﴾ ” تو جن کو ڈر سنا دیا گیا تھا تو ان کے لئے برادن ہوگا“ کیونکہ یہ صبح ان کے لئے شر، عقوبت اور استیصال لے کر آئے گی۔ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دوبارہ حکم دیا ہے کہ وہ ان مشرکین سے گریز کریں اور مشرکین کو وقوع عذاب کی وعید سنائی۔