سورة الصافات - آیت 151

أَلَا إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سنتا ہے ! وہ اپنے جھوٹ سے کہتے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

بنا بریں اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ أَلَا إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ﴾ ” آگاہ رہو ! یہ لوگ صرف افترا پردازی سے‘‘ یعنی واضح جھوٹ کی بنا پر : ﴿ لَيَقُولُونَ وَلَدَ اللّٰـهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ﴾ ” کہتے ہیں کہ اللہ کی اولاد ہے، جبکہ بلاشک یہ جھوٹے ہیں۔“