سورة الصافات - آیت 141

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر قرعہ ڈالا تو دھکیلے ہوؤں میں ہوگیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تعالیٰ جس کام کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے لئے اسباب فراہم کردیتا ہے۔ جب کشتی والوں نے قرعہ اندازی کی تو حضرت یونس علیہ السلام کے نام قرعہ نکل آیا ﴿ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ﴾ یعنی حضرت یونس علیہ السلام قرعہ اندازی میں مغلوب ہوگئے اور ان کو سمندر میں ڈال دیا گیا۔