سورة الصافات - آیت 137

وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور تم ان پر صبح کے وقت گزرتے ہو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم ﴾ یعنی قوم لوط کی بستیوں پر سے تمہارا گزر ہوتا ہے ﴿مُّصْبِحِينَ وَبِاللَّيْلِ﴾ ” دن کو بھی اور رات کو بھی۔“ یعنی ان اقوام میں، نہایت کثرت سے تم وہاں سے گزرتے ہو، ان بستیوں کے بارے میں کوئی شک نہیں۔