سورة الصافات - آیت 109
سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ابراہیم (علیہ السلام) پر سلام۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ﴾ یعنی اللہ کی طرف سے ابراہیم علیہ السلام پر سلام ہے، جیسے اس آیت کریمہ میں فرمایا : ﴿قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰـهِ وَسَلَامٌ عَلَىٰ عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَىٰ﴾ ” اے نبی ! کہہ دیجیے، ہرقسم کی ستائش اللہ کے لئے ہے اور سلام ہے اس کے ان بندوں پر جنہیں اس نے چن لیا۔ “