سورة الصافات - آیت 100

رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اے رب مجھے نیک بیٹا عطا فرما۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿رَبِّ هَبْ لِي ﴾ ” اے میرے رب مجھے عطا کر“ بیٹا جو ﴿مِنَ الصَّالِحِينَ﴾ ” نیک لوگوں میں سے ہو“ آپ نے یہ دعا اس وقت فرمائی جب آپ کو اپنی قوم سے بھلائی کی کوئی امید نہ رہی اور آپ اپنی قوم کے ایمان لانے سے مایوس ہوگئے۔ آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انھیں ایک نیک لڑکا عطا کرے جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی زندگی اور آپ کی وفات کے بعد کوئی فائدہ دے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا قبول کرتے ہوئے فرمایا :