سورة الصافات - آیت 71
وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ان کے آگے اکثر پہلے لوگ گمراہ ہوچکے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ ﴾ ” اور ان سے پیشتر بھی گمراہ ہوگئے“ یعنی ان مخاطبین سے پہلے ﴿أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ ﴾ ” بہت سے پہلے“ یعنی ان میں سے بہت کم لوگ تھے جو ایمان لائے اور انہوں نے راہ راست اختیار کی۔