سورة الصافات - آیت 68

ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى الْجَحِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر ان کا ٹھکانہ دوزخ کی طرف ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ﴾ ” پھر ان کا لوٹنا“ یعنی ان کی منزل اور ٹھکانا ﴿لَإِلَى الْجَحِيمِ ﴾ ” جہنم کی طرف ہوگا“ تاکہ وہ اس کے شدید عذاب اور سخت ترین حرارت کا مزا چکھیں جس سے بڑھ کر کوئی بدبختی نہیں۔