سورة الصافات - آیت 47

لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

نہ اس شراب سے سر گھومے گا اور نہ اس کی وجہ سے بیہودہ بکیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یہ شراب ہر قسم کے برے اثرات سے پاک ہوگی اس سے ان کی عقل خراب ہو گی نہ مال خراب ہوگا اور اس سے سر چکرائے گا نہ طبیعت مکدر ہوگی۔