سورة الصافات - آیت 18

قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تو کہہ ہاں اور تم ذلیل ہوگے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جب ان کی غرض وغایت کی یہ انتہا ہے تو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حکم دیا کہ وہ ان کو ایسا جواب دیں جو ان کی ترہیب پر مشتمل ہو، چنانچہ فرمایا ﴿قُلْ نَعَمْ﴾ ” کہہ دیجیے : ہاں !“ تمہیں اور تمہارے آباؤ اجداد کو دوبارہ زندہ کر کے اٹھا کھڑا کیا جائے گا ﴿وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ﴾ اور تم اس وقت نہایت ذلیل اور بے بس ہو گے، اللہ تعالیٰ کی قدرت کے لئے دشوار ہو گے نہ اس کی نافرمانی کرسکو گے۔