سورة الصافات - آیت 12
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بلکہ تعجب کیا تونے اور وہ ٹھٹھے کرتے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ بَلْ عَجِبْتَ﴾ اے رسول ! یا اے انسان ! آپ کو ان لوگوں کی تکذیب پر تعجب ہے جو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کو جھٹلاتے ہیں، حالانکہ آپ ان کو بڑی بڑی نشانیاں دکھا چکے ہیں اور ان کے سامنے واضح دلائل پیش کرچکے ہیں۔ حیات بعد الموت ایک حقیقت اور تعجب کا مقام ہے اور یہ ایسی چیز ہے جس کا انکار ممکن نہیں ﴿وَ﴾ ان کے انکار سے زیادہ تعجب والی اور بلیغ بات یہ ہے کہ ﴿یَسْخَرُونَ﴾ ” وہ تمسخر اڑاتے ہیں“ اس شخص کا جو حیات بعد الموت کی خبر لایا ہے۔ انہوں نے صرف حق کے انکار ہی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ انہوں نے حق کے ساتھ تمسخر کا اضافہ کیا۔