سورة يس - آیت 41

وَآيَةٌ لَّهُمْ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ایک نشانی ان کے لئے یہ ہے کہ ہم نے بھری ہوئی کشتی (نوح (علیہ السلام)) میں ان کے اجداد کی ذریت کو اٹھا لیا تھا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

نیز یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی اکیلا معبود برحق ہے کیونکہ وہی اکیلا نعمتیں عطا کرتا ہے اور مصائب و شدائد کو دور کرتا ہے اور اس کی جملہ نعمتوں میں ایک نعمت یہ ہے کہ ﴿أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ ﴾ ” ہم نے ان کی اولاد کو سوار کیا۔“ بہت سے مفسرین کی رائے ہے کہ اس سے مراد ان کے آباء و اجداد ہیں ۔