سورة يس - آیت 9
وَجَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہم نے ان کے آگے ایک دیوار بنائی ہے ۔ اور ان کے پیچھے ایک دیوار بنائی ہے پھر ہم نے انہیں ڈھانپ لیا سو وہ نہیں دیکھتے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَجَعَلْنَا مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا ﴾ ” اور ہم نے ان کے آگے اور پیچھے ایک رکاوٹ کھڑی کردی ہے“ جو ان کے ایمان لانے سے مانع ہے۔﴿ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ ﴾ ” پس وہ نہ دیکھ سکتے۔“ جہالت اور شقاوت نے انہیں ہر جانب سے گھیر رکھا ہے اس لئے انذار انہیں کوئی فائدہ نہ دے گا۔