سورة لقمان - آیت 9
خَالِدِينَ فِيهَا ۖ وَعْدَ اللَّهِ حَقًّا ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ وعدہ ہوچکا اللہ کا سچا اور وہ زبردست حکمت والا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿خَالِدِينَ فِيهَا﴾ وہ ان نعمتوں بھری جنتوں میں، جو جسد و روح کے لیے نعمت ہیں، ہمیشہ رہیں گے۔ ﴿وَعْدَ اللّٰـهِ حَقًّا﴾ ” اللہ کا وعدہ سچا ہے۔“ جس کی خلاف ورزی اور جس میں تغیر و تبدیل ممکن نہیں ﴿وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾ وہ کامل غلبے اور کامل حکمت کا مالک ہے یہ اس کا غلبہ اور حکمت ہے کہ اس نے جسے توفیق سے نوازنا چاہا نواز دیا، جسے اس کے حال پر چھوڑ کر اس سے الگ ہونا چاہا الگ ہوگیا اور یہ سب کچھ ان کے بارے میں اس کے علم اور اس کی حکمت پر مبنی ہے۔