سورة لقمان - آیت 3
هُدًى وَرَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
نیکوں کے لئے ہدایت اور رحمت۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
وہ نماز کی پابندی کرتے ہیں، جو اخلاص، اللہ تعالیٰ سے مناجات، قلب و زبان اور جوارح کے تعبد عام کو شامل ہے اور باقی اعمال میں معاون ہے، نیز زکوٰۃ کا بھی تذکرہ فرمایا کہ اسے ادا کرنے والا تمام صفات رذیلہ سے پاک ہوجاتا ہے۔ وہ زکوٰۃ کے ذریعے سے اپنے مسلمان بھائی کو نفع پہنچاتا ہے، اس کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ زکوٰۃ سے یہ بھی واضح ہوجاتا ہے کہ بندۂ مومن اللہ تعالیٰ کی محبت کو مال کی محبت پر ترجیح دیتا ہے۔ وہ اپنے محبوب مال کو اس کی خاطر خرچ کرتا ہے جو اسے اپنے مال سے کہیں زیادہ محبوب ہے۔۔۔ اور وہ ہے اللہ تعالیٰ کی رضا۔