سورة الروم - آیت 10
ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِينَ أَسَاءُوا السُّوأَىٰ أَن كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
پھر آخر ان لوگوں کا جو برا کرتے تھے پھر آخر ان لوگوں کا برا کرتے تھے برا ہوا ۔ اس لئے کہ انہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا اور ان پر ٹھٹھا کرتے تھے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِينَ أَسَاءُوا السُّوأَىٰ﴾ ” اور پھر جن لوگوں نے برائی کی ان کا انجام بھی برا ہوا۔“ یعنی بہت قبیح اور بری حالت ہوئی اور یہ چیز ان کے لیے عذاب کی داعی بن گئی کہ ﴿كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللّٰـهِ وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِئُونَ ﴾ ” انہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا اور ان کا مذاق اڑایا۔“ یہ ان کی برائیوں اور گناہوں کی سزا ہے، پھر یہ تمسخر اور تکذیب ان کے لیے سب سے بڑی سزا کا سبب بنے گی۔