سورة العنكبوت - آیت 54

يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌ بِالْكَافِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تجھ سے جلد عذاب مانگتے ہیں ۔ اور دوزخ نے کافروں کو گھیر رکھا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

ان پر اس طرح عذاب آیا کہ ان کو وہم و گمان اور شعور تک نہ تھا۔۔۔ تاہم اگر ان پر دنیاوی عذاب نازل نہیں ہوا تو اخروی عذاب ان کے سامنے ہے جس سے کوئی شخص نہیں بچ سکے گا خواہ دنیا میں اس پر عذاب نازل ہوا ہو یا اسے مہلت دے دی گئی ہو۔ ﴿وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌ بِالْكَافِرِينَ﴾ ” اور بے شک جہنم کافروں کو گھیرنے والی ہے۔“