سورة العنكبوت - آیت 30
قَالَ رَبِّ انصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
لوط نے کہا ۔ کہ اے رب میرے مفسد لوگوں پر میری مدد کر۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ قَالَ رَبِّ انصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ ﴾ ” انھوں (لوط علیہ السلام) نے کہا، اے میرے رب ! ان مفسد لوگوں کے مقابلے میں میری مدد فرما۔“ پس اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا قبول کرلی اور ان کی قوم کو ہلاک کرنے کے لئے فرشتے بھیجے۔