سورة العنكبوت - آیت 19

أَوَلَمْ يَرَوْا كَيْفَ يُبْدِئُ اللَّهُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کیا نہیں دیکھتے کہ اللہ کس طرح مخلوق کو اول بار پیدا کرتا ہے پھر اسے دہرائے (ف 2) گا بےشک یہ اللہ پر آسان ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ أَوَلَمْ يَرَوْا كَيْفَ يُبْدِئُ اللّٰـهُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ﴾” کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ کس طرح خلقت کو پہلی بار پیدا کرتا ہے پھر اس کو دوبارہ پیدا کرے گا۔‘‘ یعنی قیامت کے روز اس کا اعادہ کرے گا۔ بے شک مخلوق کا اعادہ کرنا تو اللہ تعالیٰ کے لئے بہت آسان ہے یہ آیت کریمہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کی مانند ہے: ﴿ وَهُوَ الَّذِي يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ وَهُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِ ﴾ ’’وہی ہے جو تخلیق کی ابتدا کرتا ہے پھر وہ اس کا اعادہ کرے گا اور ایسا کرنا اس کے لئے زیادہ آسان ہے۔ “