سورة العنكبوت - آیت 7

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہم ان سے ان کے ۔ گناہ (ف 1) دور کریں گے اور جو کام وہ کرتے تھے ان کاموں سے بہتر ہم انہیں بدلہ دیں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی وہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ نے ایمان اور عمل صالح سے نوازا، وہ ان کے گناہوں کو ختم کر دے گا کیونکہ نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں۔ ﴿وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾” اور ہم ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا صلہ دیں گے۔“ اس سے مراد اعمال خیر ہیں، مثلاً واجبات و مستحباب وغیرہ اور یہ بندے کے بہترین اعمال ہیں کیونکہ بندہ مباح کام بھی کرتا ہے۔