سورة النمل - آیت 90

وَمَن جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو بدی لائے گا تو ان کے منہ آگ میں اوندھے ڈالے جائیں گے ۔ وہی بدلہ پاؤ گے جو تم کرتے تھے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَن جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ ﴾ ” اور جو برائی لے کر آئے گا۔“ یہ اسم جنس ہے جو ہر قسم کی برائی کو شامل ہے ﴿فَكُبَّتْ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ ﴾ یعنی انہیں چہروں کے بل جہنم میں پھینکا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا ﴿هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ﴾ ” تم کو تو ان ہی اعمال کا بدلہ ملے گا جو تم کرتے رہے ہو۔ “