سورة النمل - آیت 74
وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور تیرا رب البتہ جانتا ہے جو ان کے سینوں میں چھپا ہوا ہے اور وہ ظاہر (ف 2) کرتے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ﴾ ” اور بلا شبہ جو باتیں ان کے سینے چھپاتے ہیں، تمہارا رب ان کو جانتا ہے۔“ یعنی جو ان کے سینوں میں جمع ہے۔ ﴿وَمَا يُعْلِنُونَ ﴾ ” اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں۔“ اس لئے انہیں اس ہستی سے ڈرنا چاہیے جو ظاہر و باطن کا علم رکھتی ہے اور اس سے خوف کھانا چاہیے۔