سورة النمل - آیت 51
فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْ أَنَّا دَمَّرْنَاهُمْ وَقَوْمَهُمْ أَجْمَعِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو دیکھ کہ ان کے مکر کا انجام کیا ہوا ۔ ہم نے انہیں اور ان کی ساری قوم کو ہلاک کردیا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْ﴾”پس دیکھ لوکہ ان کی چال کا انجام کیساہوا؟“کیاانہوں نے اپنا مقصد حاصل کرلیا؟کیااس چال سے انہوں نے اپنا مطلب پالیایاان کا معاملہ بگڑ گیا؟ اس لئے فرمایا:﴿أَنَّا دَمَّرْنَاهُمْ وَقَوْمَهُمْ أَجْمَعِينَ﴾ ” ہم نے ان کو اور ان کی قوم کو ہلاک کردیا۔