سورة النمل - آیت 50

وَمَكَرُوا مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور انہوں نے مکر کیا اور ہم نے بھی مکر کیا ۔ اور انہیں خبر بھی نہ ہوئی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَكَرُوا مَكْرًا ﴾ ” اور انہوں نے مکر کیا“ انہوں نے خفیہ طور پر حضرت صالح علیہ السلام اور اس کے گھر والوں کو قتل کرنے کے منصوبے کی پوری تدبیر کرلی حتیٰ کہ انہوں نے حضرت صالح علیہ السلام کے اولیاء کے خوف سے اس بات کو اپنی قوم سے بھی چھپائے رکھا ﴿وَمَكَرْنَا مَكْرًا﴾ ” اور ہم نے بھی ایک چال چلی“ یعنی اپنے نبی صالح کی مدد، ان کےمعاملے کوآسان بنانے اوراوران کی قوم میں سے جھٹلانے والوں کوہلاک کرنےکےلیے چال چلی۔﴿ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ﴾”اورانہیں کوئی خبرنہ تھی۔“