سورة النمل - آیت 29

قَالَتْ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ إِنِّي أُلْقِيَ إِلَيَّ كِتَابٌ كَرِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہ بولی اے درباریو بےشک میری طرف ایک عزت کا خط (ف 1) ڈالا گیا ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

ہد ہد یہ خط لے گیا اور ملکہ کے سامنے پھینک دیا، اس نے اپنی قوم سے کہا : ﴿ إِنِّي أُلْقِيَ إِلَيَّ كِتَابٌ كَرِيمٌ ﴾ ” میری طرف ایک نامۂ گرامی ڈالا گیا ہے۔“ یعنی روئے زمین کے سب سے بڑے بادشاہ کی طرف سے ایک جلیل القدر خط بھیجا گیا ہے۔