سورة الشعراء - آیت 225

أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کیا تونے نہیں دیکھا کہ وہ (شاعر) ہر میدان (مضامین) میں سرمارتے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ أَلَمْ تَرَ ﴾ کیا آپ نے ان گمراہی اور شدت ضلالت کو نہیں دیکھا ﴿ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ ﴾ ” کہ بے شک وہ (شاعری کی) ہر وادی میں“ ﴿يَهِيمُونَ ﴾ ” آوارہ و سرگشتہ پھرتے ہیں۔“ کبھی مدح میں اشعار کہتے ہیں کبھی مذمت میں، کبھی صدق کے بارے میں اور کبھی کذب کے بارے میں، کبھی غزل کہتے ہیں اور کبھی تمسخر اڑاتے ہیں، کبھی تکبر کا اظہار کرتے ہیں اور کبھی حزن و غم کا۔ ان کو کہیں قرار ملتا ہے نہ کسی حال میں ثبات حاصل ہوتا ہے۔