سورة الشعراء - آیت 210
وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور اس قرآن کو شیطان نے نہیں اتارا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن عظیم کا کمال اور اس کی جلالت بیان کرتے ہوئے اس ہر صفت نقص سے منزہ قرار دیا نیز واجح کردیا کہ وہ قرآن کے نازل ہونے کے وقت اور اس کے بعد شیاطین جن و انس سے ان کی حفاظت کرتا ہے۔ چنانچہ فرمایا : ﴿ وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ وَمَا يَنبَغِي لَهُمْ ﴾ ” اور اس (قرآن) کو شیاطین لے کر نازل ہوئے ہیں نہ یہ ان کے لائق ہی ہے۔“ یعنی یہ چیز ان کے حال کے لائق ہے نہ ان سے کوئی مناسبت رکھتی ہے