سورة الشعراء - آیت 201

لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہ قرآن کو نہ مانیں گے یہاں تک کہ دکھ کی مار دیکھیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یہ ان کے ظلم اور ان کے جرائم کے سبب سے ہے۔ اس لئے ﴿ لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ﴾ ” یہ لوگ اس پر اس وقت تک ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ( اپنی تکذیب کی پاداش میں) درد ناک عذاب نہیں دیکھ لیتے۔“