سورة الشعراء - آیت 156

وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اس کو بری طرح ہاتھ نہ لگانا ۔ کہ ایک بڑے دن کا عذاب تمہیں آپکڑے گا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ﴾ ” اور اس کو کوئی تکلیف پہنچانے کے لئے نہ چھونا۔“یعنی اسے ہلاک وغیرہ کرنے کی نیت سے چھونا بھی نہیں ﴿فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ﴾ ” ورنہ تم کو سخت دن کا عذاب آپکڑے گا۔“ پس یہ اونٹنی ان کے سامنے برآمد ہوئی اور اسی حال میں ان کے سامنے رہی مگر وہ ایمان نہ لائے اور اپنی سرکشی پر جمے رہے۔