سورة الشعراء - آیت 143
إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک میں تمہارے لئے امانتدار پیغمبر ہوں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ ﴾ ” بے شک میں تمہارے رب کی طرف سے رسول ہوں‘‘ اللہ تعالیٰ نے اپنے لطف و کرم اور رحمت کی بنا پر مجھے تمہاری طرف بھیجا ہے پس اللہ تعالیٰ کی رحمت کو قبول کرو اور فروتنی اور اطاعت کے ساتھ اس کا استقبال کرو۔ ﴿ أَمِينٌ ﴾ تم میری امانت و دیانت کو خوب جانتے ہو اور یہ چیز اس امر کی متقاضی ہے کہ تم مجھ پر اور میری دعوت پر ایمان لاؤ۔