سورة الشعراء - آیت 140

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور بےشک تیرا رب البتہ وہی غالب مہربان ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ﴾ ” اور تمہارا رب تو غالب ہے۔“ جس نے اپنی قدرت کے ذریعے سے حضرت ہود علیہ السلام کی قوم کو، ان کے طاقتور اور زبردست ہونے کے باوجود، ہلاک کر ڈالا۔ ﴿الرَّحِيمُ﴾ ” نہایت رحم کرنے والا ہے۔“ یعنی وہ اپنے نبی ہود علیہ السلام پر بہت رحم کرنے والا تھا کیونکہ اس نے حضرت ہود علیہ السلام اور ان کے ساتھی اہل ایمان کو کفار سے نجات بخشی۔