سورة الشعراء - آیت 131
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
” کون ہے ہم سے زیادہ طاقتور؟“ اور انہوں نے اپنی قوت و طاقت کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی، عبث اور سفاہیت کے کاموں میں استعمال کیا، اس لئے ان کے نبی نے ان کو ان کاموں سے روکا۔ ﴿فَاتَّقُوا اللَّـهَ﴾ ” پس تم اللہ سے ڈرو۔“ یعنی تم اپنے شرک اور تکبر کو چھوڑ دو ﴿وَأَطِيعُونِ﴾ ” اور میری اطاعت کرو۔“ کیونکہ تم جانتے ہو کہ مجھے تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہے اور میں خیر خواہ اور امین ہوں۔