سورة الشعراء - آیت 128
أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ آيَةً تَعْبَثُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا تم ہر ٹیلے پر کھیلنے کو ایک نشان بناتے ہو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ﴾ ” بھلا تم ہر اونچی جگہ پر بناتے ہو۔“ یعنی پہاڑوں کے درمیان کشادہ راستے پر ﴿آيَةً﴾ ” علامت“ یعنی یادگار کے طور پر ﴿ تَعْبَثُونَ ﴾’ ’ کھیل کود کرتے ہوئے۔“ یعنی یہ کام تم عبث کرتے ہو جس کا تمہارے دین اور دنیا میں کوئی فائدہ نہیں۔