سورة الشعراء - آیت 127

وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور میں اس پر تم سے کچھ مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری صرف جہان کے رب پر ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ ” میرا اجر تو رب کائنات کے ذمہ ہے“ جس نے بے شمار نعمتوں کے ذریعے سے ان کی تربیت کی اور اپنے فضل و کرم کا ان پر فیضان کیا، خاص طور پر جو اس نے اپنے اولیاء انبیاء کی تربیت فرمائی۔