سورة الشعراء - آیت 94

فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر وہ (ان کے معبود) اور سب گمراہ اس میں اوندھے منہ گرائے جائیں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَكُبْكِبُوا فِيهَا ﴾ ” پس وہ اوندھے منہ اس میں ڈال دئیے جائیں گے۔“ یعنی جہنم میں پھینک دیے جائیں گے۔ ﴿هُمْ ﴾ ” ان کو“ یعنی ان معبودوں کو جن کو یہ عبادت کیا کرتے تھے ﴿وَالْغَاوُونَ﴾ اور ان کے گمراہ عبادت گزاروں کو۔