سورة الشعراء - آیت 83
رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اے رب مجھے حکم دے اور نیکوں میں ملا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر ابراہیم علیہ السلام نے ان الفاظ میں اپنے رب سے دعا کی : ﴿رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا﴾ ” اے میرے رب ! مجھے علم و دانش عطا فرما۔“ یعنی اے میرے رب مجھے علم کثیر عطا کر جس کے ذریعے سے میں تیرے احکام اور حلال و حرام کی معرفت حاصل کروں، پھر اس علم کے مطابق مخلوق کے درمیان فیصلے کروں۔ ﴿وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ ﴾ ”اور مجھے نیکوکاروں میں شامل فرما۔“ یعنی میرے بھائی انبیاء و مرسلین میں۔