سورة الشعراء - آیت 76

أَنتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تم بھی اور تمہارے اگلے باپ داد سے بھی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا اس معاملے میں تم اور تمہارے آباء واجداد سب ایک فریق ہو اور تم سب سے ہم ایک ہی بات کہتے ہیں: ﴿أَفَرَأَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ أَنتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّي﴾ ” تم نے دیکھا کہ جن کو تم پوجتے رہے ہو تم بھی اور تمہارے اگلے باپ دادا بھی۔ وہ میرے دشمن ہیں۔“ پس وہ مجھے ذرا سا بھی نقصان پہنچائیں، میرے خلاف کوئی چال چل دیکھیں وہ ایسا کرنے کی قدرت نہیں رکھتے۔