سورة الشعراء - آیت 70

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا تَعْبُدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کیا پوجتے ہو ؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

فرمایا : اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ لوگوں کو، اللہ تعالیٰ کے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس خاص حالت کی جلیل القدر ! خبر سنا دیجئے اگرچہ ان کی زندگی کے تمام پہلو عظیم واقعات سے پر ہیں۔ مگر ان کا یہ واقعہ سب سے زیادہ حیرت انگیز اور سب سے افضل ہے جو آپ کی رسالت، اپنی قوم کو دعوت، اپنی قوم سے آپ کے مباحثہ اور آپ کی قوم کے موقف کے ابطال کو متضمن ہے اس لئے اسے ظرف کے ساتھ مقید کرتے ہوئے فرمایا : ﴿إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا تَعْبُدُونَ قَالُوا ﴾ ” جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پوچھا کہ یہ کیا چیزیں ہیں جن کی تم عبادت کرتے ہو تو انہوں نے کہا“