سورة الشعراء - آیت 65

وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُ أَجْمَعِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ہم نے موسیٰ اور اس کے سب ساتھیوں کو نجات دی۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُ أَجْمَعِينَ ﴾ ” اور ہم نے موسیٰ اور ان کے تمام ساتھیوں کو بچالیا۔“ یعنی موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کے تمام لوگ باہر آگئے اور ان میں سے کوئی بھی پیچھے نہ رہا۔