سورة الشعراء - آیت 61

فَلَمَّا تَرَاءَى الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَىٰ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر جب دونوں فوجوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ کے اصحاب نے کہا کہ ہم پکڑے گئے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَلَمَّا تَرَاءَى الْجَمْعَانِ ﴾ پس جب دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کو دیکھا ﴿ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَىٰ ﴾ تو موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے غمزدہ ہو کر موسیٰ علیہ السلام کے پاس شکایت کی ﴿ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ ﴾ ” ہم تو پکڑے گئے۔“