سورة الشعراء - آیت 39
وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور لوگوں سے کہا کہ کیا تم بھی اکٹھے ہوتے ہو ؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ ﴾ ” اور لوگوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ تم )سب( کو اکٹھے ہو کر جانا چاہیے۔“ یعنی اس مقررہ دن، لوگوں کے جمع ہونے کے لئے عام منادی کرائی گئی۔