سورة النور - آیت 18

وَيُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اللہ تمہارے لئے آیتیں بیان کرتا ہے ، اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَيُبَيِّنُ اللّٰـهُ لَكُمُ الْآيَاتِ ﴾ ” اور اللہ تمہارے لیے اپنی آیتیں بیان کرتا ہے۔ ” جو احکامات، وعظ و نصیحت، زجرو توبیخ، اور ترغیب و ترہیب پر مشتمل ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان آیات کو خوب اچھی طرح واضح کرتا ہے ﴿ وَاللّٰـهُ عَلِيمٌ ﴾ یعنی اللہ تعالیٰ کامل علم والا ہے۔ ﴿ حَكِيمٌ ﴾ اور اس کی حکمت عام ہے، یہ اس کا علم اور اس کی حکمت ہے کہ اس نے اپنے علم میں سے تمہیں علم سکھایا، اگرچہ یہ علم ہر وقت تمہارے اپنے مصالح کی طرف لوٹتا ہے۔