سورة المؤمنون - آیت 87
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
وہ کہیں گے اللہ ، تو کہہ پھر تم ڈرتے نہیں ؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ سَيَقُولُونَ لِلَّـهِ ﴾ یعنی وہ اس حقیقت کا اقرار کریں گے کہ ان سب کا رب اللہ تعالیٰ ہی ہے جب وہ اس کا اقرار کرلیں تو ان سے کہیے ! ﴿أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴾ ” کیا پس تم ( عاجز اور بے بس مخلوق کی عبادت سے) بچتے کیوں نہیں؟ ” اس کے برعکس تم رب عظیم کی عبادت سے، جو کامل قدرت اور عظیم قوت کا مالک ہے، دور بھاگتے ہو۔ اس آیت کریمہ میں خطاب کا ایسا الوب ہے جو لطف و کرم پر مبنی ہے۔ جو اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ﴾ اور ﴿ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴾ میں نظر آتا ہے‘ نیز اس میں وعظ و نصیحت کا ایسا پیرا یہ ہے جو انتہائی دلکش ہے۔