سورة المؤمنون - آیت 79
وَهُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اسی نے تمہیں زمین میں پھیلایا ، اور اسی کی طرف تم اکھٹے کئے جاؤ گے ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَهُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ ﴾ یعنی وہ اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے تمہیں مختلف سمتوں میں زمین کے کناروں تک پھیلایا اور تمہیں زمین کے فوائد اور مصالح حاصل کرنے کی قدرت عطا کی اور زمین کو تمہاری معاش اور رہائش کے لیے کافی کردیا۔ ﴿ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ﴾ ” اور (مرنے کے بعد)تم اسی کے پاس اکٹھے کئے جاؤ گے“ اور زمین پر تم جس خیر وشر کا ارتکاب کرتے رہے ہو اس کا بدلہ پاؤ گے اور زمین، جس پر تم آباد تھے تمہاری خبریں بیان کرے گی۔