سورة الحج - آیت 68

وَإِن جَادَلُوكَ فَقُلِ اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور وہ جو تجھ سے جھگڑیں ، تو کہہ ، خدا خوب جانتا ہے جو تم کرتے ہو (ف ٢) ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

بناء بریں اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس حالت میں ان کے ساتھ بحث کرنے سے گریز کرنے کا حکم دیا اور فرمایا : ﴿ وَإِن جَادَلُوكَ فَقُلِ اللّٰـهُ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ ﴾ ” اگر وہ آپ سے جھگڑا کریں، تو کہہ دیجئے، اللہ خوب جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔“ یعنی اللہ تعالیٰ تمہارے مقاصد اور تمہاری نیتوں کو خوب جانتا ہے۔