سورة الأنبياء - آیت 62

قَالُوا أَأَنتَ فَعَلْتَ هَٰذَا بِآلِهَتِنَا يَا إِبْرَاهِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بولے اے ابراہیم (علیہ السلام) کیا تونے ہمارے معبودوں کے ساتھ ایسا کیا ہے ؟ (ف ١) ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جب لوگ اکٹھے ہوگئے اور ابراہیم علیہ السلام کو بھی حاضر کیا گیا تو انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے پوچھا ﴿ أَأَنتَ فَعَلْتَ هَـٰذَا  ﴾ ”کیا تو نے یہ کیا ہے؟“ یعنی بتوں کو توڑا ہے ﴿بِآلِهَتِنَا يَا إِبْرَاهِيمُ ﴾ یہ استفہام تقریری ہے یعنی اس اقدام کی تجھے کیسے جرات ہوئی؟