سورة الأنبياء - آیت 60
قَالُوا سَمِعْنَا فَتًى يَذْكُرُهُمْ يُقَالُ لَهُ إِبْرَاهِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بولے ہم نے ایک جوان ابراہیم (علیہ السلام) نامی کی نسبت سنا ہے کہ وہ ان بتوں کا ذکر (کیا) کرتا ہے ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ قَالُوا سَمِعْنَا فَتًى يَذْكُرُهُمْ ﴾ یعنی جو ان بتوں کی عیب چینی اور مذمت کرتا تھا۔ جس کا یہ حال ہے یقیناً اسی نے ان بتوں کو توڑا ہوگا۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام ان بتوں کے خلاف چال چلنے کی بات کر رہے تھے تو ان مشرکین میں سے کسی نے سن لیا ہو۔